![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
کاٹی کی خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے فلاحی ادارے کے اشتراک سے تقریب
بدھ 22 مئی 2024 18:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بینکوں اسپتالوں میں پڑھی لکھی خواتین نظر آتی ہیں۔
اعتبار اور تحفظ کے فقدان کے باعث خواتین کو مشکلات درپیش ہیں، پاکستان کی آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے۔ خواتین کو با اختیار بنائے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔جوہر قندھاری نے کہا کہ اس اقدام میں کاٹی کی سینئر نائب صدر نگہت اعوان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات ایک کرکے کاٹی اور فلاحی اداروں کے اشتراک سے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم کے شعبے، پیشہ وارانہ ہنر اور حوصلہ افزائی سے نصف آبادی کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا موقع ملے گا اور پاکستان تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔صدر کاٹی نے کہا کہ سی ایس آر ہر کسی کے بس کی بات نہیں، چند گنے چنے لوگ ہی اس پر عمل کر پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کا فقدان نظر آرہا ہے، لیکن آج کل کی خواتین کا حوصلہ دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے کہ وہ تمام تر مشکلات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے معاشرے میں اپنا مقام بنا رہی ہیں۔ کاٹی کے ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا نے کہا کہ نجی شعبے میں خواتین کی شمولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، خواتین کو یکساں مواقع میسر نہیں تاہم خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ دفتری ذمہ داریوں کیساتھ خواتین گھریلو ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین ایک وقت میں متعدد ذمہ داریاں سنبھال کرمردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں۔ زبیر چھایا نے مزید کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں گھر کے تمام افراد کو کام کرنا لازمی ہوگیا ہے۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین زاہد حمید نے کہا کہ کاٹی کے اشتراک سے خواتین کی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے فلاحی ادارے فہمیدہ بیگم فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں جس میں خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے مختلف ہنر سکھائے جا رہے ہیں۔ جبکہ صنعتوں میں خواتین کیلئے ملازمت کے مواقع بڑھانے کیلئے انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کیلئے مختلف سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب سے کاٹی کے سابق صدر مسعود نقی،مسلم محمدی، احتشام الدین ،یو این ڈی پی کے پروجیکٹ منیجر نوید شیخ، فہمیدہ بیگم فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر شیخ ادریس، زینب حمیدرخسانہ شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے11ماہ میں 5 فیصد کی کمی ریکارڈ
-
مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں استحکام رہا
-
ملک میں 28 اور29 جون سے مون سون متوقع ہے، وزیراعلی سندھ
-
سونے کی مقامی سطح پر قیمت میں کمی، عالمی مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
سونے کے نرخ 200 روپے کمی سے 241,300 روپے فی تولہ ہو گئے
-
اوپن مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر ،یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میںکمی کا رجحان رہا
-
پاکستان میں سونا سستا عالمی مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا
-
بجلی اور پیٹرول پر 10 روپے سے زائد کمی خوش آئند ہے، کاٹی
-
مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 11 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر214 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر15 فیصدکی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.