ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ کی کارروائی راہزن گرفتار

جمعرات 23 مئی 2024 01:00

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ کی کارروائی راہزن گرفتار چھینی گئی نقدی 5000 روپے اور موبائل فون ٹیکنو مالیتی 44000 روپے برآمد، لسبیلہ پولیس کے ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق خیر محمد ولد صالح محمد سکنہ چنہ محلہ اوتھل نے تھانہ اوتھل میں رپورٹ کی کہ مورخہ 18-05-2024 کو لائبریری کے سامنے کھڑا تھا کہ صدام حسین ولد گل حسن سکنہ اوتھل زبردستی اس کی جیب سے 5000 روپے اور ٹیکنو موبائل فون مالیتی 44000 روپے چھین کر فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیٹے سے صلاح مشورہ کے بعد رپورٹ کرنے آیا ہوں۔ اس رپورٹ پر اوتھل پولیس نے مقدمہ نمبر 32/2024 بجرم 392 ت پ درج رجسٹرڈ کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی اور متذکرہ بالا راہزن،ملزم کو گرفتار کرکے چھینی گئی نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :