توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں لینے کا ریفرنس ‘نوازشریف کی بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی
ہم نے نیب رپورٹ کی بنیاد پر بریت کی درخواست دائر کی.نوازشریف کے وکیل کے دلائل‘ نیب پراسیکیوٹر کی درخواست پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا
میاں محمد ندیم جمعرات 23 مئی 2024 12:06
(جاری ہے)
سماعت کے آغاز پر قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم نے نیب رپورٹ کی بنیاد پر بریت کی درخواست دائر کی تھی، نیب پراسیکیوٹر منظور لون نے کہا کہ سہیل عارف اس کیس میں پراسیکیوٹر ہیں، وہ عدالت کے سامنے دلائل دیں گے جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیے کہ بریت کی درخواست پر نوٹس کیا تھا، نیب کا جواب آجائے اس کے بعد دیکھتے ہیں بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا. وقفے کے بعد سماعت کے دوبارہ آغاز پر نیب پراسیکیوٹر نے بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے کہا کہ سماعت کل کے لیے رکھ لیں تاہم نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ایک ہفتے کا وقت لگے گا اس لیے ایک ہفتے کی تاریخ دی جائے نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ حیرت ہے آج تک فائل ہیڈکوارٹر پہنچی ہی نہیں بعد ازاں عدالت نے نواز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی . یاد رہے کہ 7 مئی کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں دائر بریت کی درخواست پر دلائل دینے کے لیے عدالت نے فریقین کو 23 مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیے تھے 17 اپریل کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو توشہ خانہ کی گاڑیوں سے متعلق ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا کردی تھی.
مزید اہم خبریں
-
چینی ٹیکسٹائل گروپ کا پاکستان سے برآمدات 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعلان
-
شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں شرکت سے معذرت کرلی
-
اپنے وعدے کے مطابق راستے بند ہونے کے باوجود لاہور پہنچا ہوں
-
اسحاق ڈار کا دورہ امریکہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کی تیاروں کے باعث منسوخ کیا گیا‘دفترخارجہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 14 ستمبر کو ججز کی وضاحت پر 9 سوالوں کا جواب مانگ لیا
-
وزیراعظم کو کیا پڑی ہے کہ وہ ججز کی سلیکشن خود کریں گے
-
پاکستان میں دو الیکٹرک گاڑیاں نئی متعارف کروا دی گئیں، پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی
-
شوگر ملز ایسوسی ایشن کا قرضوں کی ادائیگی میں 31 دسمبر تک توسیع کا مطالبہ
-
بلومبرگ نے اپنے آرٹیکل میں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دےدیا
-
ڈاکٹرذاکرنائیک نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا‘ شیڈول جاری
-
بلاول بھٹو زرداری 36 سال کے ہو گئے‘ بہنوں اور جیالوں کی مبارکباد
-
میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب اور ہراساں کرنے پر 3 پولیس اہلکار برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.