پی ٹی آئی رہنماءرﺅف حسن کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول
رﺅف حسن پر حملے میں بلیڈ کا استعمال نہیں ہوابلکہ ان کے چہرے پر زخم آہنی مکا لگنے سے آیا،زخم پر ٹانکے لگے ہونے کی وجہ سے زخم کی گہرائی کا تعین نہیں کیا جاسکا،میڈیکل رپورٹ
فیصل علوی جمعرات 23 مئی 2024 15:29
(جاری ہے)
اسلام آباد پولیس حملہ آوروں کی شناخت کیلئے تمام خواجہ سراوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔
حملے کی تحقیقات کیلئے جیو فینسنگ بھی کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ ترجمان پی ٹی آئی رﺅف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی کی سربراہی میں 3رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔،پولیس ترجمان کے مطابق مختلف ذرائع سے اکٹھے کئے گئے حملے کے 7 سے 8 ویڈیو کلپس کو فرانزک معائنے کیلئے ایف آئی اے کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔پولیس نے فوٹیج اور ویڈیوز کا بھی جائزہ لیا لیکن اس میں حملہ آوروں کے چہرے واضح نہیں ہیں۔آبپارہ پولیس نے رﺅف حسن کی شکایت پر نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 324، 109 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمان کے چہرے پر شدید زخم آئے ہیں اور ان کے گہرے زخم سے خون بھی بہنے لگا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان رﺅف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔رﺅف حسن پر اسلام آباد کے جی سیون مرکز میں نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیاتھا۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی پر نامعلوم افراد نے چاقو سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔رﺅف حسن جی سیون میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر سے جونہی باہر نکلے تو نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے ان چہرے پر زخم آیا اور خون بہنے لگا تھا۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی کی طرف بڑھ رہے تھے تو ایک شخص جو خواجہ سرا معلوم ہوتا تھا انہیں روکا اور حملہ کردیاتھا۔ اس دوران 3 دیگر افراد نے جن میں سے دو خواجہ سرا لگتے ہیں نے بھی رﺅف حسن پر حملہ کیا اور ان کی گردن کو نشانہ بنا کر تیز دھار ہتھیار سے قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
چینی ٹیکسٹائل گروپ کا پاکستان سے برآمدات 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعلان
-
شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں شرکت سے معذرت کرلی
-
اپنے وعدے کے مطابق راستے بند ہونے کے باوجود لاہور پہنچا ہوں
-
اسحاق ڈار کا دورہ امریکہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کی تیاروں کے باعث منسوخ کیا گیا‘دفترخارجہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 14 ستمبر کو ججز کی وضاحت پر 9 سوالوں کا جواب مانگ لیا
-
وزیراعظم کو کیا پڑی ہے کہ وہ ججز کی سلیکشن خود کریں گے
-
پاکستان میں دو الیکٹرک گاڑیاں نئی متعارف کروا دی گئیں، پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی
-
شوگر ملز ایسوسی ایشن کا قرضوں کی ادائیگی میں 31 دسمبر تک توسیع کا مطالبہ
-
بلومبرگ نے اپنے آرٹیکل میں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دےدیا
-
ڈاکٹرذاکرنائیک نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا‘ شیڈول جاری
-
بلاول بھٹو زرداری 36 سال کے ہو گئے‘ بہنوں اور جیالوں کی مبارکباد
-
میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب اور ہراساں کرنے پر 3 پولیس اہلکار برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.