wملک میں برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے‘وزیرقانون

‘اقلیتوںسے متعلق قائداعظم کا وژن برداشت کا کلچ تھا ‘ اقلیتوں کے حقوق کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیدی‘خطاب

ہفتہ 1 جون 2024 18:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2024ء) وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے‘اقلیتوںسے متعلق قائداعظم کا وژن برداشت کا کلچر اختیار کرنا تھا ؂‘ اقلیتوں کے حقوق کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔ جسٹس کارنیلس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کو اقلیتوں کے حق میں بہترین فیصلوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہو ں۔

(جاری ہے)

گذشتہ چند سالوں سے ملک میں عدم برداشت کا کلچر دیکھا جا رہا ہے ۔ سماجی رویوں میں تبدیلی تکلیف دہ ہے ۔ ہم سب کو ایک پرچم کے نیچے جمع ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں سے متعلق قائداعظم کا وژن برداشت کے کلچر کو فروغ دینا تھا ؂۔ انہوں نے کہا اقلیتوں کے حقوق کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے ۔ خواہش ہے عدلیہ میں اقلیتوں کی بھی نمائندگی ہو ۔ ملک میں انصاف سب کے لئے برابر ہونا چاہیے ۔ ہم سب کے لئے جو چیز یکساں ہے وہ پاکستانیت ہے۔