وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل سے قاہرہ میں ملاقات،فارما سیوٹیکل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 16 اکتوبر 2025 14:11

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب  فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں ، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک دوسرے کےلئے دھڑکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےمصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات بارے تبادلہ خیال کیا اور فارماسیوٹیکل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ سعودی وزیرِ صحت فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل نے مصطفیٰ کمال کی صحت کے شعبے میں جاری خدمات کو سراہا۔مصطفی کمال نے کہا کہ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے،اس شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں ۔\932