مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

منگل 4 جون 2024 16:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2024ء) حلقہ این اے 85 سرگودھا کا حلیہ تبدیل کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ یکم جولائی سے 30جون 2025تک میرے حلقہ کا حلیہ یکسر تبدیل ہوتا ہوا نظر آئے گا، مقررہ مدت میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کی کوشش کروں گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں مدد مل سکے ،اہل حلقہ کا احسان مند ہوں جنہوں نے اپنے ووٹ کی طاقت سے مجھے ایوان میں پہنچایا، اب یہ میری ذمہ داری ہے کہ ان کے مسائل حل کروں جس کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔ حلقہ کا حلیہ تبدیل کرکے دم لوں گا۔ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ اس وقت سرگودھا ضلع کے تمام حلقوں میں حلقہ این اے85 آپ کو ایک نئی شکل میں نظر آئے گا، یہاں پر ترقیاتی کام ہی میری ترجیحات میں شامل ہیں۔