عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

منگل 11 جون 2024 13:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2024ء) حلقہ این اے85 یکم جولائی سے عوام کو ایک ترقی یافتہ حلقہ نظر آئیگا اور اس حلقہ میں یکم جولائی سے مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا جائیگا جس کیلئے کثیر فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں اور انشاء اللہ حلقہ کی ترقی کیلئے عوام سے جو الیکشن میں وعدے کئے ہیں انہیں پورا کرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 85کی ترقی میری سیاسی زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے اور اس خواہش کی تکمیل کیلئے وفاق اور صوبوں سے فنڈز کے حصول کیلئے کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائیگی انشاء اللہ تحصیل سلانوالی میں بھی ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کروائے جائینگے اور تحصیل سلانوالی کو ضلع کی ماڈل تحصیل میں تبدیل کرینگے اس کے علاوہ حلقہ کی تمام یونین کونسلز میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔