ذمہ داری ایک امانت ہے، خودغرضی قومی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے، شیخ محمد بن راشد

وہ ذمہ دار شخص امین نہیں ہو سکتا جو ملک میں دیگر افراد کی کامیابی کی فکر نہ کرے؛ دبئی کے حکمران کا بیان

Sajid Ali ساجد علی اتوار 3 مئی 2026 13:23

ذمہ داری ایک امانت ہے، خودغرضی قومی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے، شیخ محمد ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2026ء) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ زندگی نے انہیں سکھایا ہے کہ ذمہ داری ایک امانت ہے، اور جو شخص صرف اپنی ذاتی کامیابی کو اہم سمجھتا ہے وہ اس امانت کا حق ادا نہیں کر سکتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ ذمہ دار شخص امین نہیں ہو سکتا جو ملک میں دیگر افراد کی کامیابی کی فکر نہ کرے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت میں خودغرضی دراصل امانت میں خیانت کے مترادف ہے، کیونکہ اس طرزِ عمل سے کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ حقیقی ذمہ داری یہ ہے کہ انسان پورے وطن کا بوجھ اپنے کندھوں پر لے، تاکہ یہ بوجھ کسی ایک فرد پر نہ رہے۔ ان کے مطابق اجتماعی سوچ اور باہمی تعاون ہی کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد بنتے ہیں۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم کا یہ بیان قیادت، دیانت داری اور قومی خدمت کے اصولوں کو اجاگر کرتا ہے، جس میں ذاتی مفاد کے بجائے اجتماعی فلاح کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :