سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کی زیر صدارت جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت بارے جائزہ اجلاس

منگل 11 جون 2024 18:15

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2024ء) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی زیر صدارت جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت جائزہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری زراعت کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب میں زراعت کی نئی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن میں واٹر مینجمنٹ، زراعت توسیع، تحقیقاتی ادارہ برائے فروٹس ، ریسرچ، زرعی انجینئرنگ، ایمری، کاٹن ریسرچ، فروٹ و غلہ منڈیوں کی تعمیر سمیت دیگر شامل ہیں۔ مالی سال 2023-24 میں زراعت کی 24 ترقیاتی سکیموں کےلئے 19992.584 ملین روپے کے فنڈزجاری کیئے جاچکے ہیں جن میں سے 18092 ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں جو کہ کل جاری کردہ فنڈز کا 90 فیصد ہیں۔

متعلقہ عنوان :