سگریٹ فلٹر کی پیداوار میں استعمال ہونے والے میٹریل پر 44 ہزار روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کئے جانے کی تجویز

بدھ 12 جون 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2024ء) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سگریٹ فلٹر کی پیداوار میں استعمال ہونے والے میٹریل پر 44 ہزار روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کئے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ سگریٹ فلٹر کی پیداوار میں acetate tow بنیادی عنصر ہے، اس پر 44 ہزار روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی جا رہی ہے۔