ضلعی انتظامیہ پشاور نے الیکٹرانک سگریٹ، وپیس اور نکوٹین پاوچ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی

جمعہ 14 جون 2024 19:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2024ء) محکمہ صحت کے لیو ویل انیشئٹیو کے تحت ضلعی انتظامیہ پشاور نے الیکٹرانک سگریٹ، وپیس اور نکوٹین پاوچ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔ اس بابت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ای سگریٹ، ویپس اور نکوٹین پاوچ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے آس پاس ای سگریٹ، ویپس اور نکوٹین پاوچ بیچنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اکیس سال سے کم عمر نوجوانوں پر ای سگریٹ، ویپس اور نکوٹین پاوچ فروخت کرنے بھی پابندی ہوگی۔ عوامی مقامات، اور گاڑیوں پر ان پرا ڈکٹس کی تشہیر پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :