برطانوی خاتون سائیکلسٹ کیٹی آرچیالڈ پیرس اولمپکس سے باہر

کیٹی نے ریو اولمپکس 2016 میں گولڈ اور ٹوکیو اولمپکس 2020 میں سلور میڈل حاصل کیا تھا

ہفتہ 22 جون 2024 16:34

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2024ء) برطانیہ کی خاتون اولمپئین سائیکلسٹ کیٹی آرچیالڈ چہل قدمی کے دوران زخمی ہونے کے باعث پیرس اولمپکس2024 سے باہر ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ کیٹی آرچیالڈ باغ میں چہل قدمی کے دوران گر کر ٹانگ توڑوا بیٹھیں، اب وہ اگلے ماہ ہونے والے پیرس اولمپکس میں شرکت سے قاصر رہیں گی۔برطانوی سائیکلسٹ نے ریو اولمپکس 2016 میں گولڈ اور ٹوکیو اولمپکس 2020 میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔کیٹی آرچیالڈ کی عدم شرکت کے سبب برطانیہ کو پیرس اولمپکس میں ایک یقینی میڈل سے محروم ہونا پڑے گا۔