مظفرگڑھ ، ایس ایچ او تھانہ شاہجمال نے امپورٹڈ سگریٹ کے 14عدد کارٹن برآمد کر کےکسٹم حکام کےحوالے کر د یئے

بدھ 26 جون 2024 16:29

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2024ء) ایس ایچ او تھانہ شاہجمال آفتاب شبیر نےٹیم کے ہمراہ 14عدد کارٹن پیکٹ مختلف کمپنیوں کے امپورٹڈ سگریٹ برآمد کر کےکسٹم حکام کےحوالے کر د یئے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدحسنین حیدرکی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہجمال آفتاب شبیر کا اپنی ٹیم کے ہمراہ نان کسٹم مال کے خلاف کاروائی۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران ایس ایچ او شاہجمال نے مخبر کی اطلاع پر موٹر سائیکل رکشہ پر لوڈ کر کے جارہے تھے جس سے 14 عدد کارٹن پیکٹ امپورٹڈ سگریٹ مختلف کمپنیوں کے برآمد کرکے پولیس قبضہ میں لے لیے اور تمام سامان کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔اس موقع پر ایس ایچ او آفتاب شبیر کا کہنا تھا کہ مظفرگڑہ پولیس 24گھنٹے گھنٹے الرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے اور عوام کی جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔\378

متعلقہ عنوان :