باغبان کھجور کے پودوں کی وقفہ سے آبپاشی یقینی بنائیں، ماہرین اثمارجامعہ زرعیہ

بدھ 10 جولائی 2024 14:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2024ء) جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین اثمار نے باغبانوں کو کھجور کے پودوں کی دو سے تین دن کے وقفہ سے آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ موسم گرماکے دوران باغبان کھجور کے پودوں کو وقفے وقفے سے پانی لگاتے رہیں تاکہ پودوں کی جڑیں زمین میں پوری طرح نشو و نما پا لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب پودوں کی جڑیں مضبوط ہو جائیں تو آبپاشی کا وقفہ بڑھا کر ایک سے دو ہفتے تک بھی کیا جا سکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ باغبان کھجورکے پھل اٹھانے والے پودوں کو اس وقت زیادہ پانی لگائیں تاکہ پھل صحیح بن سکے۔ انہوں نے پھل کے پکنے کے ایام میں آبپاشی میں احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ باغبان پودوں کی تیاری تک وقتاً فوقتاً ماہرین زراعت اور محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ رکھیں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :