بھارت،ہاسٹل میں ناشتہ کرنے کے بعد 35 طالبات کی حالت غیر

واقعہ کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہو ا کہ ناشتے میں چھپکلی گر گئی تھی،حکام

بدھ 10 جولائی 2024 17:14

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2024ء) بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک سرکاری سکول کے ہاسٹل میں ناشتہ کرنے کے بعد 35 طالبات کی حالت غیر ہو گئی ، واقعہ کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہو ا کہ ناشتے میں چھپکلی گر گئی تھی جس کو کھانے کے بعد طالبات کوقے اور اسہال جیسی علامات کا سامنا کرنا پڑا۔رامیامپیٹ کے ٹی جی ماڈل سکول کے اہلکاروں نے متاثرہ طالبات کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی انکوائری کرنے والے میدک کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر نے ضلعی کلکٹر سمیت اعلی حکام کو پیش کی گئی،رپورٹ میں کہا کہ جب طلبا کو ناشتے میں چاول کے آٹے سے تیار کی جانے والے مقامی ڈش اپما پیش کی گئی تو ایک طالب علم نے اس میں چھپکلی دیکھی تھی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ واقعہ کے بعد ایک باورچی اور ایک اسسٹنٹ باورچی کو مبینہ غفلت کے الزام میں برطرف کر دیا گیا جبکہ ہاسٹل کے نگران اور سپیشل آفیسر کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔مقامی محکمہ صحت کے اہلکار طلبا کو پیش کیے گئے کھانے کے نمونوں کا تجزیہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :