پاکستان ریلویز کے 2 ملازم اسلحہ اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

ثنااللہ، گل اسلام سے ایس ایم جی اور پستول برآمد کرلیا گیا ہے،انچارج سی ٹی ڈی

بدھ 10 جولائی 2024 18:22

پاکستان ریلویز کے 2 ملازم اسلحہ اسمگل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2024ء) سی ٹی ڈی نے پاکستان ریلویز کے 2 ملازم کو اسلحہ اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے کینٹ اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ریلویز کے 2 ملازم کو اسلحہ اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ثنااللہ، گل اسلام سے ایس ایم جی اور پستول برآمد کرلیا گیا ہے، ملزمان پیسوں کے عوض غیر قانونی طریقے سے اسلحہ کے پی سے لائے تھے۔عمر خطاب نے مزید بتایا کہ ملزمان کو ہتھیار خیبرپختونخوا میں اسلحہ ڈیلر نے دیے تھے، گرفتاری سے متعلق ریلوے حکام کو آگاہ کردیا ہے۔