آفتاب خان شیرپاؤ کا گیلامن وزیر کی وفات پر افسوس کا اظہار

جمعرات 11 جولائی 2024 14:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2024ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے پی ٹی ایم رہنما اور شاعر گیلامن وزیر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تعزیتی پیغام میں آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ پی ٹی ایم رہنما اور شاعر گیلامن وزیر کی وفات پر دل نہایت رنجیدہ ہے، میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہوگی، صورتحال کا تقاضا ہے کہ ان کے ذمہ داران کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔