اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے ایم این اے معظم جتوئی کی گرفتاری ظاہر کردی

جمعرات 18 جولائی 2024 23:00

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2024ء) محکمہ اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این ای) معظم جتوئی کی گرفتاری ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ معظم جتوئی کرپشن کے مقدمے میں تھانہ صدر مظفرگڑھ میں بند ہیں، اینٹی کرپشن حکام درج مقدمہ میں ریمانڈ کے لیے انہیں عدالت میں پیش کریں گے۔معظم جتوئی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 177 سے ایم این اے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا تھا کہ اینٹی کرپشن نے ہمارے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو اٹھا لیا۔