
نام نہاد توسیع شدہ ڈیٹرنس جاپان کو مزید غلط راستے پر دھکیل رہا ہے، چینی میڈ یا
جمعرات 1 اگست 2024 16:49
(جاری ہے)
بیرونی دنیا کی نظروں میں، جاپان کا یہ اقدام جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلا کے معاہدے کے تحت جوہری ہتھیار نہ رکھنے والی ریاستوں کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے جو جوہری پھیلا اور جوہری تصادم کا خطرہ بڑھائے گا، اور علاقائی کشیدگی کو مزید ہوا دے گا۔
ستم ظریفی یہ ہے کہ جاپان خودجوہری دھماکے کا شکار ملک ہے اور جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے قیام کی وکالت کرتا رہا ہے۔ لیکن درحقیقت اس نے امریکہ پر اپنا جوہری انحصار بڑھانا جاری رکھا ہوا ہے۔ تاہم، کیا امریکہ واقعی قابل اعتماد ہی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ کے لیے، نام نہاد توسیع شدہ ڈیٹرنس کا مقصد اپنی عالمی فوجی بالادستی کو مضبوط کرنا اور دوسرے ممالک کے ساتھ محاذ آرائی میں اپنی بارگیننگ چپ کو بڑھانا ہے جس سے جاپان کے جنگ میں ملوث ہونے یا ایٹمی جنگ میں بھی ملوث ہونے کے خطرے میں اضافہ بڑھ رہا ہے ۔ ایک طرف جاپان-امریکی اتحاد جوہری پھیلا کے خطرے کو بڑھا رہا ہے جب کہ دوسری طرف یہ اتحاد چین پر جوہری ہتھیاروں کی توسیع کے حوالے سے تنقید کر رہا ہے ۔ لیکن دنیا نے واضح دیکھا ہے کہ ایک طویل عرصے سے، چین جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی اور اپنے دفاع کی جوہری حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، اور کسی کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا۔ دوسری طرف جاپان نے دوسری عالمی جنگ کے بعد کے امن پسند آئین کی پابندیوں کو بار بار توڑا ہے اور عسکریت پسندی کی غلطیوں کو دہراتے ہوئے اور امریکہ پر انحصار کرتے ہوئے فوجی ڈی ریگولیشن حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاریخی پسپائی کا یہ عمل نہ صرف انسانی امن کے مقصد سے غداری ہے بلکہ تاریخ کے اسباق کو فراموش کر دینے والا بھی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے‘ ٹرمپ پرامید ہوگئے
-
ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے، امریکا
-
فلائی دبئی اور اماریٹیک کے درمیان شراکت، عملے کے لیے بائیومیٹرک اسمارٹ گیٹس متعارف
-
سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں کی اے آئی تربیت مکمل
-
آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
امریکا، ٹیکساس میں طوفان سے تباہی،24افراد ہلاک
-
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دئیے
-
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
-
ایران کا جوہری منصوبہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا، امریکی عہدیدار
-
مسجد نبوی ﷺکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا استعمال
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
مہاراشٹرمیں 2 لاکھ ٹرکوں کی ہڑتال، ای چالان اورہراسانی کیخلاف احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.