ڈیٹا ریگولیشن، سائبر سکیورٹی پہلی ترجیحات ہیں، شزہ فاطمہ

آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک لے کر جانا ہدف ہے، وزیر مملکت آئی ٹی کا رائونڈ ٹیبل سیشن سے خطاب

جمعرات 1 اگست 2024 20:50

ڈیٹا ریگولیشن، سائبر سکیورٹی پہلی ترجیحات ہیں، شزہ فاطمہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2024ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ ڈیٹا ریگولیشن اور سائبر سکیورٹی ہماری پہلی ترجیحات ہیں، آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک لے کر جانا ہدف ہے۔ وہ جمعرات کو وزارت آئی ٹی میں منعقد ہونے والے رائونڈ ٹیبل سیشن بعنوان ،اوپن ڈیٹا فلوز اینڈ پاکستان ڈیجیٹل اکانومی سے خطاب کر رہی تھیں۔

رائونڈ ٹیبل سیشن میں ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جیف پین، گوگل اور میٹا کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر کنوینر ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تانیہ ایدروس اور سیکرٹری آئی ٹی عائشہ حمیرا چوہدری بھی موجود تھیں۔وزیر مملکت آئی ٹی نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ کی ترقی کے لئے پر عزم ہیں، آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک لے کر جانا ہمارا ہدف ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر پرائیویٹ سیکٹر کو ہر لحاظ سے سپورٹ کر رہے ہیں، پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت میں تبدیل کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

رائونڈ ٹیبل سیشن میں ڈیٹا لوکلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور شرکا نے ڈیٹا حساسیت اور ڈیٹا ہوسٹنگ کے حوالے سے آرا بھی دی۔ رائونڈ ٹیبل سیشن میں پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن، پی ٹی اے، ایس ای سی پی، سٹیٹ بینک، این آئی ٹی بی حکام اور وزارت آئی ٹی کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔