Live Updates

پی ٹی آئی کے بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

مقدمہ میں چار نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے،پولیس،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانوش مسعود کا جائے وقوعہ کا دورہ

ہفتہ 3 اگست 2024 12:50

پی ٹی آئی کے بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) تحریک انصاف کے بانی رہنما ڈاکٹرشاہد صدیق خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے تصدیق کی کہ ڈاکٹر شاہد صدیق خان کو ویلنشیا ٹاون میں گولیاں ماری گئیں جبکہ وہ نماز جمعہ ادا کرنے مسجد جا رہے تھے۔ ڈاکٹر شاہد صدیق خان لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چئیرمین بھی رہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا انہیں چار گولیاں لگیں۔ واقعے کے بعد ڈاکٹر شاہد صدیق کی میت کو جناح اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لاہور میں ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مقدمہ میں چار نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم ملزمان میں سے ایک ملزم نے فائرنگ کی۔ڈاکٹر شاہد صدیقی کے قتل کئے بعد ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانوش مسعود نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور وقوعہ سے ملنے والیشواہد کا معائنہ بھی کیا ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیمزکو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیاایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، ملزمان نے نا معلومات وجوہات کی بنائ پر فائرنگ کر کے ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کیا۔

ایسے سنگین واقعات میں ملوث ناسوروں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے، ایسے سنگین واقعات میں ملوث ناسوروں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔صدر پی ٹی آئی لاہور اصغر گجر نے ڈاکٹرشاہد صدیق کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اکٹر شاہد صدیق پی ٹی آئی کاقیمتی سرمایہ اور عمران خان کے قریبی دوست تھے۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد صدیق کا بے دردی کیساتھ قتل کیا گیا ہے، پی ٹی آئی مرحوم کی فیملی کے ساتھ کھڑی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات