جلوزئی میں غریب طالبعلم کو اجتماعی جنسی درندگی کا بار بار نشانہ بنانے،بلیک میل کرکے ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے سفاک گرو گرفتار

جمعہ 11 جولائی 2025 22:38

جلوزئی میں غریب طالبعلم کو اجتماعی جنسی درندگی کا بار بار نشانہ بنانے،بلیک ..
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)نوشہرہ پبی کے علاقے جلوزئی میں غریب طالبعلم کو اجتماعی جنسی درندگی کا بار بار نشانہ بنانے،بلیک میل کرکے ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے سفاک گرو گرفتار۔ایس ایچ او تھانہ جلوزئی انسپکٹر جنیف خان کے مطابق متاثرہ پندرہ سالہ طالبعلم کو ٹیوشن پڑھانے کے دھوکے سے PHAکے ویران بنگلہ میں گن پوائنٹ پر یرغمال بنادیا۔

متاثرہ طالبعلم سے اجتماعی زیادتی کرنے کے بعد سفاک ملزمان اس کی ویڈیوز اور تصاویر بناتے رہے۔ملزمان بار بار بدفعلی کرنے کے لیے طالبعلم کو بلیک میل کرتے تھے۔ایس ایچ او تھانہ جلوزئی انسپکٹر جنیف خان متاثرہ طالبعلم رومان خٹک مجبور ہوکر مشران کے ساتھ تھانہ جلوزئی پہنچ گیا۔پولیس نے متاثرہ نوجوان کو میڈئکل کروانے کے لیے میاں راشدحسین میموریل پبی منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

میڈئکل رپورٹ کے بعد پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دونوں سفاک جنسی درندوں صغیر اور نور مالک کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ جلوزئی انسپکٹر جنیف خان کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ پبی نے دونوں ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ملزمان کے دونوں موبائل برآمد کرلیے گئے ہیں جس میں متاثرہ نوجوان سے بدفعلی کی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں جو کہ عدالت میں پیش کی جائیں گئی۔ایس ایچ او تھانہ جلوزئی انسپکٹر جنیف خان مقدمہ میں PPC 376کے ساتھ 292-Cکا آضافہ بھی کردیاگیاہے جبکہ مقدمہ میں چلڈرئن پروٹیکشن ایکٹ CPA 50-53بھی شامل ہیں۔