حیدرآباد اور مٹیاری میں ایکسائزنارکوٹکس کنٹرول کی کارروائیاں،دو منشیات فروش گرفتار،منشیات برآمد

ہفتہ 3 اگست 2024 21:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2024ء) حیدرآباد اور مٹیاری میں ایکسائزنارکوٹکس کنٹرول کی کارروائیاں،دو منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مٹیاری میں قومی شاہراہ پربھٹ شاہ موری کے پاس انٹیلیجنس کی بنیاد پر اسنیپ چیکنگ کے دوران ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی لکی مروت سے تعلق رکھنے والا منشیات فروش نور کمال کو گرفتارکرلیاگیا۔

ملزم کے قبضے سی5 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔ حیدرآباد میں ہالا ناکہ روڈ پر سویرا سی این جی پمپ کے قریب کارروائی کے دوران منشیات فروش علی رضا پٹھان کوگرفتارکرلیاگیا۔ملزم علی رضا پٹھان کے کار سے بیئر کے چار کارٹن، اعلی معیار کے کچی چھالیہ کی 4 بوریاں برآمد ہوئی ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :