دیا اکیڈمی کوالالمپور کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

روز کے دوران مختلف کلبوں کے ساتھ میچز ، ورکشاپ میں شرکت کی گئی

اتوار 4 اگست 2024 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2024ء) دیا اکیڈمی ملائشیا کے شہر کوالالمپور کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق دیا اکیڈمی نے کوالالمپور میں 8 روز کے دوران ٹرف، گراس اور فٹسال گرائونڈ میں ٹی او ٹی سٹی اومبرک و دیگر کلبوں کے ساتھ فٹبال اور فٹسال میچز کھیلے اور دو روزہ فٹسال ورکشاپ میں بھی شرکت کی جس میں بی لائسنس ہولڈر احمد فہدگرلز پلیئرز اور چی بنکس نے بوائز پلیئرز کو اہم ترین فٹبال اور فٹسال ٹپس سے آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

سٹی فٹبال کلب کے کوچ رچی بنکس نے دیا کلب کے کیپٹن فارس حماد زرداری کی ٹیم کو متحرک رکھنے اور جیت کی لگن کا جذبہ بیدار کرنے پر ان کی صلاحیتوں اور کاوشوں کو سراہا۔ جی کے شانزے سلیم اور دانیا انصاری کی بھی کارکردگی نمایاں تھی۔ علاوہ ازیں دیا اکیڈمی، ٹی او ٹی و دیگر کلبوں کے درمیان سوینئرز کا تبادلہ کیا گیا۔ دیا اکیڈمی کی بانی سعدیہ شیخ اور نائب صدر نائلہ شیخ نے کامیاب ٹور پر ایم نورین اور سدرہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کوالالمپور کے کلب اور کوچز کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔ دریں اثناء دیا کلب بوائز نے اپنا آخری میچ سٹی فٹبال کلب کے ساتھ کھیلا۔