تجارت میں خواتین کو بااختیار بنا کر اقتصادی بہتری لائی جا سکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کی رپورٹ کی تقریب رونمائی سے مقررین کا خطاب
پیر 5 اگست 2024 17:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) اور دیگر ڈیجیٹل معیشت کی اصلاحات بھی معلومات اور مارکیٹ تک رسائی کی لاگت کو کم کر سکتی ہیں۔
اسلامی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے رکن ڈاکٹر عارف سلیم نے رپورٹ میں جنوبی ایشیا میں خواتین کو درپیش مختلف چیلنجز کی نشاندہی کی۔ انہوں نے رپورٹ کی مضبوط طریقہ کار اور معیار کی ضمانت کے اقدامات کی تعریف کی اور کچھ تجاویز بھی د یں جن میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے نہ صرف کاروبار کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان میں ناخواندہ لوگوں کےلئے ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ تک رسائی کو بھی بہتر بنایا جا سکے گا۔ پروگرام منیجر، ایف این ایف پاکستان کی انیقہ ارشدنے رپورٹ میں خواتین کی تجارت میں لازمی کردار اور درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی مدد سے خواتین کی قیادت والی پورٹ فولیو تیار کر کے ان کے کاروبار کو بڑھا یا جاسکتا ہے۔ ایس ڈی پی آئی کی ماہ نور ارشدنے رپورٹ پرتفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مطالعے نے چار اہم علاقوں پر توجہ مرکوز کی، جنوبی ایشیا میں خواتین کس طرح موجودہ تجارتی معاہدوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ اور کثیر الجہتی معاہدوں کی مدد سے تجارتی روابط فروغ پاتے ہیں اور اقتصادی ترقی کو تقویت ملتی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز سری لنکا کے ریسرچ فیلو اسنکا وجے سانگھے نے برآمدات کی پیداواری صلاحیت میں خواتین کاروباریوں کے کردار کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مخصوص مداخلتوں کا تعین کیا جا سکے۔ سائوتھ ایشین نیٹ ورک آن اکنامک ماڈلنگ بنگلہ دیش کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر سلیم ریحان نے بنگلہ دیش سٹاک ایکسچینج کے ساتھ ورلڈ بینک کے مطالعے کا حوالہ دیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنگلہ دیش میں خواتین کی کاروباری صلاحیت ایس ایم ایز اور مقامی طور پر کام کرنے والی مائیکرو انٹرپرائزز سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی اثاثوں کی ملکیت کی کمی ان کے کاروبار کےلئے فنڈنگ تک رسائی کو مشکل بناتی ہے۔ ڈاکٹر ریحان نے پالیسیوں، ٹیکسیشن اور عوامی اور نجی شعبے میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پالیسیوں اور ان کے نفاذ کے درمیان فرق کو دور کیا جا سکے۔ ورلڈ بینک میں سینئر پرائیویٹ سیکٹر سپیشلسٹ کرن افضل نے رپورٹ کو خواتین کو تجارت میں شامل کرنے والا روڈ میپ قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ اقتصادی اور تجارتی نتائج کو بہتر بنانے کے لیے خواتین کی تجارتی ویلیو چینز میں شمولیت ضروری ہے۔ انہوں نے سٹیم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی) میں خواتین کی کم نمائندگی پر بھی روشنی ڈالی جو ان کی کیریئر کی ترقی پر اثر انداز ہوتی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 4.98 فیصد بڑھا
-
ڈیجیٹل پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،صدر آئی سی سی آئی سردار طاہر محمود
-
معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم ،فیلڈ مارشل ،قوم کو مبارکباد ‘ ایف پی سی سی آئی
-
ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی ،فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 94 ہزار 62 روپے ہو گئی
-
مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کردیے، ایاز میمن موتی والا
-
سیکشن 7E کالعدم ہونے سے تعمیراتی شعبہ دوبارہ فعال ہوگا، میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے 16روپے درجن سستے
-
برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ
-
معرکہ حق میں پاک فوج نے بے مثال جرات، حکمت عملی ،قربانی کی نئی تاریخ رقم کی ‘ خادم حسین
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 7,800 روپے اضافہ ریکارڈ
-
ایس ای سی پی کا اپریل 2026 میں ریکارڈ 4,082 نئی کمپنیوں کا اندراج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.