نامعلوم شخص نے ہیڈ سکندری نالہ میں چھلانگ لگا دی۔تلاش جاری

جمعہ 9 اگست 2024 22:42

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2024ء) نامعلوم شخص نے جمعہ کو سورج میانی روڈ پر واقع ہیڈ سکندری نالہ میں چھلانگ لگا دی جس کی تلاش جاری ہے ۔ریسکیو ترجمان کے مطابق کنٹرول روم میں واقعے کی اطلاع موصول ہوئی ۔

(جاری ہے)

جس پر ریسکیو کنٹرول روم نے جائے حادثہ پر موٹر سائیکل ایمبولینس ،ریسکیو ایمبولینس اور واٹر ریسکیو ٹیمیں بھجوا دیں۔ مقامی پولیس کو بھی واقعے کی اطلاع کر دی گئی ۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نہر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی تلاش شروع کردی،ڈوبنے والے نامعلوم شخص کی تلاش میں ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی،تاہم آپریشن جاری ہے۔ہیڈ سکندری نالہ کی گہرائی 15 سے 16 فٹ اور اسکی چوڑائی 30 فٹ ہے ۔

متعلقہ عنوان :