ضلع ملتان میں ریسکیو1122نےگزشتہ24گھنٹوں کےدوران 308افرادکوریسکیوکیا،ترجمان

جمعہ 9 اگست 2024 20:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2024ء) ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں328ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر308 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں309،شجاع آبادمیں11اورجلال پورپیروالامیں آٹھ ایمرجینسیزپیش آئیں۔

(جاری ہے)

جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد70ہے،ملتان شہر میں67،شجاع آبادمیں دو اورجلال پور پیر والا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں187میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں178،شجاع آباد میں پانچ اورجلال پور پیر والا میں چارمیڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئی۔17 کرائم اور38متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طور پر308افراد کو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں290جبکہ شجاع آباداور جلال پور پیر والا میں نو،نوافرادکوریسکیوکیاگیا۔