کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان اور دنیا کیلئے خطرہ ہے، منیر اکرم

افغان حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردی پر قابو پائے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا، پاکستانی مندوب

ہفتہ 10 اگست 2024 18:44

کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان اور دنیا کیلئے خطرہ ہے، منیر اکرم
نیویا رک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2024ء) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان اور دنیا کیلئے خطرہ ہے۔ایک انٹرویو میں منیر اکرم نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور القاعدہ کی ایک دوسرے سے وابستگی ہے، دہشت گرد کارروائیاں پورے خطے میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی برداری کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے خلاف کارروائی کرے، افغان حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردی پر قابو پائے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔

منیر اکرم نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان پر بھی قبضہ کرسکتے ہیں، دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سیاسی سطح پر اجتماعی طور پر کارروائی کی جائے۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کا مسئلہ حل ہونے تک افغانستان کے بیرونی دنیا کے ساتھ تعلقات بھی نارمل نہیں ہوں گے۔