سینیٹرشیری رحمان کا وادی تیراہ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی، پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما کا بیان

ہفتہ 10 اگست 2024 18:54

سینیٹرشیری رحمان کا وادی تیراہ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 جوانوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2024ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وادی تیراہ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شیری رحمن نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہاکہ خیبر پختون خواہ کی وادی تیراہ میں کلیئرنس آپریشن میں 3 بہادر جوانوں نی شہادت پر دلی افسوس ہوا ہے۔

شیری رحمن نے کہاکہ شہید ہونے والے حوالدارنانعام گل، سپاہی محمد عمران اورن سپاہی الطاف خان کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاک افواج کے جوان اور پوری قوم دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے متحد اور پرعزم ہے۔