4 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل 1500 امپورٹڈ ڈبی سگریٹ پکڑی گئی

اتوار 11 اگست 2024 16:20

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2024ء) بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر سمگلنگ کی کوشش ناکام داجل چیک پوسٹ پولیس نے 04 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اور 1500 ڈبی سگریٹ کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا بھکر پولیس ترجمان محمد اکرم کے مطابق 3 مختلف گاڑیوں کو چیک کرنے پر 1100,1600,اور1300 لیٹر ایرانی ڈیزل برامد ۔

(جاری ہے)

ڈرائیورز کو گرفتار اور گاڑیوں کو قبضہ پولیس میں لے کر قانونی پراسس کر کے کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا دوسری کارروائی میں داجل چیک پوسٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی امپورٹڈ سگریٹ بھی پکڑی گئی بھکر پولیس سمگلرز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :