پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان، 100 انڈیکس 589.29 پوائنٹس کی کمی کے بعد77980.29پوائنٹس پربند

پیر 12 اگست 2024 23:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2024ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 589.29 پوائنٹس کی کمی کے بعد77980.29پوائنٹس پربندہوا۔

(جاری ہے)

مجموعی طورپر444 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 122 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،278 کی قیمتوں میں کمی اور44 کمپینوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، کے ایس ای 30انڈیکس 176.02 پوائنٹس کی کمی کے بعد25002.37 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1022.99پوائنٹس کی کمی کے بعد124626.51پوائنٹس پربندہوا،فیوچرٹریڈنگ کے تحت 5.744 ارب روپے کے سودے طے پائے۔

مجموعی طورپر415.17 ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 22.24 ارب روپے تھی۔ یوسف ویونگ ملز کے 38066194 حصص، ورلڈکال ٹیلی کام 19215805 حصص اورکوہ نورسپننگ ملز کے 13346390حصص کالین دین ہوا، کالونی ٹیکسٹائل ملز، یوسف ویونگ ملز، اورکوہ نورپاورکمپنی سرفہرست تین ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم 37.3 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :