پانچ مرتبہ کے اولمپکس میڈلسٹ برطانوی ایتھلیٹ ٹوم ڈیلے کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

پیر 12 اگست 2024 19:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2024ء) پانچ مرتبہ کے اولمپکس میڈلسٹ برطانوی ایتھلیٹ ٹوم ڈیلے نے ڈائیونگ سے اپنی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی ہے۔ 30 سالہ ایتھلیٹ نے نوح ولیمز کے ہمراہ پیرس اولمپکس2024ء کے سینکرونائزڈ 10 میٹر پلیٹ فارم میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ ڈیلے نے پہلی مرتبہ 14 سال کی عمر میں 2008ء گیمز میں حصہ لیا، انہوں نے لندن گیمز 2012ء اور ٹوکیو گیمز 2021ء میں 10 میٹر پلیٹ فارم میں برائونز میڈلز اپنے نام کئے ، اسی طرح انہوں نے ریو اولمپکس 2016ء میں بھی برائونز میڈل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

ٹوم ڈیلے نے ٹوکیو میں انفرادی حیثیت میں 10 میٹر پلیٹ فارم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تاہم پیرس اولمپکس میں اپنے دو بچوں کے سامنے ایکشن میں نظر آنے کے لئے واپسی کا فیصلہ کیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے کھیل کو الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے تاہم مجھے لگتا ہے کہ یہ صحیح وقت ہے۔ یہ سال مجھے بونس کی طرح محسوس ہوا اور مجھے اپنے خاندان، اپنے بچوں کے سامنے مقابلہ کرنے کا موقع ملا ، اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں ، کچھ دن آرام کرنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :