الیکشن کمیشن میں این اے 79 میں دوبارہ گنتی کا کیس پیرتک ملتوی

پیر 19 اگست 2024 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2024ء) الیکشن کمیشن میں این اے 79 میں دوبارہ گنتی کا کیس پیرتک ملتوی کردیا گیا۔الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں این اے 79 میں دوبارہ گنتی کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں این اے 79 میں دوبارہ گنتی کے فریق احسان اللہ ورک کا وکیل پیش نہیں ہوا ۔الیکشن کمیشن کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر علی پیش ہوئے ۔الیکشن کمیشن سے بیرسٹر گوہر نے احسان ورک کا وکیل پیش نہ ہونے سے متعلق مہلت مانگ لی ۔الیکشن کمیشن نے این اے 79 میں دوبارہ گنتی کے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔