کپاس کے کاشتکاروں کو اگیتی کھلی ہوئی پھٹی کو بارشوں، جڑی بوٹیوں، بیجوں کی آمیزش سے بچانے کیلئے چھوٹے وقفوں سے چنائی کی ہدایت
پیر 26 اگست 2024 13:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ کاشتکار کپاس کی چنائی نمی خشک ہونے پر شروع کریں تاکہ روئی میں شبنم کی نمی باقی نہ رہے اور کپاس بد رنگ ہونے سے محفوظ رہے۔
انہوں نے کہاکہ چنائی ہمیشہ پودے کے نچلے حصے سے کھلے ہوئے ٹینڈوں سے شروع کریں اور بتدریج اوپر کو چنائی کرتے جائیں تاکہ نیچے کے ٹینڈوں میں کھلی ہوئی کپاس پتوں اور دوسری آلائشوں سے محفوظ رہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار چنائی کرتے وقت ٹینڈوں سے کپاس کو اچھی طرح نکال لیں نیز چنائی قطاروں میں شروع کرائیں اور چنائی کرنے والی عورتوں کو پابند کریں کہ وہ اپنے سر وں کوسوتی کپڑوں سے ڈھانپ کر رکھیں۔انہوں نے کہاکہ چنائی کرنے والے کھیت مزدوروں کو اجرت کپاس کی صفائی اور ستھرائی کو مدنظر رکھ کر ادا کی جائے اور صرف مقدار کو اجرت کی کسوٹی نہ بنایاجائے۔انہوں نے کہاکہ چنی ہوئی پھٹی کو صاف اور خشک سوتی کپڑوں پر رکھیں تاکہ پھٹی نمی اور آلودگی سے محفوظ رہ سکے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پھٹی کو بوروں میں بھرنے سے پہلے ناکارہ، خشک پتوں،سانگلیوں، انسانی بالوں،سگریٹ کے ٹکڑوں، سوتلی رسیوں،شاپروں اورٹافیوں وغیرہ کے ریپرز والی آلائشوں سے مکمل طورپر صاف کرلیں تاکہ اعلیٰ معیار کی روئی حاصل ہو سکے۔مزید زراعت کی خبریں
-
ملک بھرکے کسانوں کے لیے بری خبر: گندم کے نئے بیج کی قیمتوں میں اضافہ
-
حکومت کازیتون کے پودوں ، مشینری ، آبپاشی کی تنصیب اور تیل کو محفوظ کرنے کے آلات کی فراہمی کے منصوبے کا اعلان
-
ایف پی سی سی آئی کی سیاست میں ہلچل، متحرک اور سینیئر رہنما ملک طلعت سہیل ریجنل چیئرمین سندھ عبدالمیہمن بلال خان کی دعوت پر یو بی جی گروپ میں شامل
-
کاشتکارآملہ کی کاشت فوری طورپر شروع کردیں، نظامت زرعی اطلاعات
-
کول چین سسٹم متعارف کروا کر پھولوں کی 40 سے 50 فیصد تک پیداوار کو ضائع ہونے بچایا جا سکتا ہے، ماہرین فلوریکلچر
-
پنجاب میں انار کا کل زیر کاشت رقبہ 17 فیصد اور کل پیداوار 22فیصد ہے، ماہرین
-
پنجاب میں ٹماٹر کی کا شت کا رقبہ 16201 ایکڑ، پیداوار 86269 ٹن سے متجاوز
-
پاکستان میں بانس کی کاشت کا رقبہ 24 ہزارہیکٹر تک پہنچ گیا
-
پنجاب میں ٹماٹر کی کا شت کا رقبہ 16201 ایکڑ ، پیداوار 86269 ٹن سے متجاوز
-
کاشتکاردھان کی فصل کو زہر سے پاک رکھنے کےلئے ممنوعہ زہروں کا استعمال نہ کریں، محکمہ زراعت
-
خوشحال پنجاب کے تحت صوبہ کے 5 لاکھ کاشتکاروں کو 41 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے علاوہ ٹریکٹرز کی فراھمی میں اھم پیش رفت
-
ملک میں کھادوں کی کھپت میں جاری کیلینڈرسال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.