بارانی علاقوں میں بارشوں کے پانی سے ربیع کی فصلوں کی پیداوار25فیصد تک بڑھائی جا سکتی ہے، محکمہ زراعت

بدھ 4 ستمبر 2024 14:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2024ء) نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ماہرین نے کہا کہ بارانی علاقوں میں بارشی پانی محفوظ کر کے ربیع کی فصلوں کی 20 سے 25فیصد تک پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارانی علاقوں میں ہونے والی سالانہ بارشوں کا دوتہائی حصہ موسم گرما اور ایک تہائی حصہ موسم سرما میں حاصل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں خریف کی فصلیں ان بارشوں سے براہ راست مستفید ہوتی ہیں جبکہ ربیع کی فصلیں موسم گرما کی بارشوں کے محفوظ وتر میں کاشت کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارانی علاقوں میں بہتر پیداوار کا حصول اس بات پر منحصر ہے کہ ایسے مؤثر طریقے اختیار کئے جائیں جن کی وجہ سے موسم گرما کی بارشوں کا پانی بہہ کر ضائع ہونے کی بجائے زیادہ سے زیادہ زمین میں جذب ہو کر تادیر محفوظ رہے تاکہ ربیع کی فصلیں اس سے بھر پور فائدہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مون سون کی بارشوں کا پانی اچھی طرح محفوظ کر لیا جائے تو ربیع کی فصلوں کی پیداوار میں 20سے 25فیصد تک اضافہ یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :