کلین اینڈ گرین پروگرام پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر بھکر

بدھ 4 ستمبر 2024 16:44

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2024ء) ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر کلین اینڈ گرین پروگرام پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کیلئےمتحرک ہیں۔ انہوں نے شہر کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لے کر سی او ایم سیز کو فوری نوعیت کے اقدامات اٹھانے کیلئے سخت ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اے ڈی سی ریونیو ظفرحسن نقوی ،اے سی بھکر رانا غلام مرتضیٰ سی او ایم سیز اور دیگر معاون انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر میں تمام کھلے مین ہولز کو فی الفور کور کیا جائے۔ کوڑا کرکٹ شاہراہوں اور مرکزی چوک چوراہوں سے ہٹایا جائے ۔انہوں نے شہر کی خوبصورتی کے حوالہ سے دوکانداروں سے بھی بات چیت کی اور انہیں دکانوں کے سامنے کوڑے دان نصب کرنے اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی تلقین کی ۔ڈپٹی کمشنر نے نرسریوں کے مالکان کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ خالی گرین بیلٹس میں پودے لگائیں تاکہ شہری علاقوں کو سرسبزوشاداب بنایا جاسکے ۔ انہوں نے خانسر روڈ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قریب وجوار میں واقع گرین بیلٹس کی بہتری اور بحالی کیلئے ایم ایس ڈاکٹر ندیم رضا ملک کو بھی بطور خاص ہدایات جاری کیں۔\378

متعلقہ عنوان :