ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہو گئی

ہفتہ 7 ستمبر 2024 16:39

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے کی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2024ء) ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاو 2 ہزار روپے کم ہوا ہے۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہو گئی۔

(جاری ہے)

گولڈ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کا بھاو 1714 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 24 ہزار 194 روپے ہو گیا۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاو 21 ڈالرز کی کمی کے بعد 2 ہزار 497 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔