برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 38 روپے فی کلو کا اضافہ

بدھ 9 جولائی 2025 21:22

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 38 روپے فی کلو کا اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے شہریوں کو مزید مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 38 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مارکیٹ میں برائلر مرغی کا گوشت 533 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔زندہ برائلر کی قیمتوں میں بھی نمایاں فرق دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

برائلر فارمی ریٹ 340 روپے فی کلو ہے، لیکن یہ مارکیٹ میں 360 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح زندہ برائلر کا ہول سیل ریٹ 354 روپے فی کلو ہے، جبکہ بازار میں اس کی قیمت 374 روپے تک جا پہنچی ہے۔پرچون سطح پر برائلر مرغی کی سرکاری قیمت 368 روپے مقرر کی گئی ہے، تاہم بیشتر بازاروں میں یہ 388 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ قیمتوں میں حالیہ اضافے نے عام صارفین کو پریشان کر دیا ہے اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس معاملے پر فوری توجہ دے کر نرخوں کو کنٹرول کرے۔