گالف کی کھلاڑی بننا چاہتی تھی مگر قسمت شوبز کی دنیا میں لے آئی:نادیہ خان

ہفتہ 7 ستمبر 2024 19:54

گالف کی کھلاڑی بننا چاہتی تھی مگر قسمت شوبز کی دنیا میں لے آئی:نادیہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2024ء) اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ میں گالف کی کھلاڑی بننا چاہتی تھی مگر قسمت کی دیوی مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی میں جو کچھ بھی کیا اپنی طرف سے ہمیشہ اچھا اور سوچ سمجھ کر کیا مگر پھر بھی انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’’بندھن ‘‘میری سب سے یادگار ڈرامہ سیریل تھی جس نے راتوں رات مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔ اس کے بعد نادیہ خان مارننگ شو میں بھی چاہنے والوں نے مجھے بڑا پسند کیا اور میں نے طویل عرصے تک نجی ٹی وی چینل سے اس شو کو کیا ۔انہوں نے کہا کہ کام کرتے ہوئے میں نے کبھی ٹینشن نہیں لی ، ہر کام کو پہلے سمجھا اور پھر بڑے سوچ سمجھ کر پرفارم کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی موجودگی زندگی سے مطمئن ہوں اور کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ۔

متعلقہ عنوان :