حناخان میں کینسرکے علاج کے دوران ایک اورمرض کی تشخیص

ہفتہ 7 ستمبر 2024 20:14

حناخان میں کینسرکے علاج کے دوران ایک اورمرض کی تشخیص
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2024ء) بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان کو چھاتی کے کینسر کے علاج کے دوران میوکوسائٹس نامی مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر مداحوں کے نام جاری کی گئی پوسٹ میں میوکوسائٹس کی تشخیص ہونے کا انکشاف کیا۔اداکارہ نے کہا کہ کیموتھراپی کا ایک اور ضمنی اثر میوکوسائٹس ہے۔

اگرچہ میں اس کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کر رہی ہوں لیکن اگر آپ میں سے کوئی اس مرض سے گزرا ہے یا کوئی اس کا مفید علاج جانتا ہے تو براہِ کرم مجھے تجویز کریں۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری میں کھانا پینا بہت زیادہ مشکل ہے، میں ٹھیک سے کھانا نہیں کھا پا رہی، آپ کی جانب سے تجویز کردہ علاج سے مجھے بہت مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

حنا خان کی پوسٹ پر جہاں مداحوں نے انہیں میوکوسائٹس کا گھریلو علاج بتایا تو وہیں مداحوں کی بڑی نے اداکارہ کی مکمل صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

میوکوسائٹس کیا ہی میوکوسائٹس جسے عام طور پر منہ کے زخم کہا جاتا ہے، کینسر کے مریضوں میں خاص طور پر کیموتھراپی اور تابکاری جیسے مخصوص علاج سے گزرنے والی ایک اہم اور متواتر پیچیدگی ہے، اس بیماری میں مریض کے کھانے، پینے، بولنے اور نگلنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔واضح رہے کہ حنا خان نے 28 جون کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں، اداکارہ کا علاج شروع ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :