پولیس نے اسٹریٹ کرائمز اور گٹکا فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکےگٹکا،پسٹل اور نقدی برآمد کرلی

ہفتہ 7 ستمبر 2024 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2024ء) پی آئی بی اور سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرائمز اور گٹکاماوا فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 215پڑیاں گٹکا ماوا، پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں الحاج ولد شیرزادہ اوراسد ولد سردار خان شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کوچاکر ہوٹل اورپی آئی بی کے بازار اسٹاپ کے قریب سے گرفتار کیاہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :