سعودی عرب دنیا کے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے، امریکی خاتون سیاح

اتوار 8 ستمبر 2024 13:05

سعودی عرب دنیا کے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے، امریکی خاتون سیاح
تبوک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2024ء) امریکی خاتون سیاح نے کہاہے کہ سعودی عرب دنیا کے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے۔العربیہ کو انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سعودی میرے دوست ہیں، جن سے دوران تعلیم ملاقات ہوئی۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے مجھے ہمیشہ مملکت کا دورہ کرنے اور یہاں کے بارے میں جاننے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے مشرق وسطی میرے لیے ایک خوفناک جگہ تھی، خاص طور پر خواتین کیلیے لیکن لیکن مجھے معلوم ہوا سعودی عرب دنیا کے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے شاندار مہمان نوازی اور پرتپاک خیر مقدم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتی تھی مملکت صرف ایک صحرا ہے لیکن اپنے دورے میں دیکھا سعودی عرب ایک ترقی یافتہ ملک ہے،جس نے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاض اور پھر تبوک کا دورہ کیا ہے اب جدہ جانے کا ارادہ ہے لیکن سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے لے ایک ہفتہ کافی نہیں ہے۔