بیرسٹر سیف کا بیان پست ذہنیت کی نشانی ہے،اسلم غوری

تحریک انصاف بیرسٹر سیف کے بیان کی وضاحت کرے،ترجمان جے یو آئی

اتوار 8 ستمبر 2024 18:15

سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2024ء) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے پی ٹی آئی رہنماء بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر سیف کا بیان پست ذہنیت کی نشانی ہے۔اسلم غوری نے اپنے بیان میں کہاکہ تحریک انصاف بیرسٹر سیف کے بیان کی وضاحت کرے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کو ایسے بدزبان لوگوں کو کنٹرول کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بیرسٹر سیف پرویز مشرف کی آمریت کی نشانی ہے۔انہوںنے کہاکہ جے یوآئی اپنی تحریک اپنے زوروبازو سے چلا رہی ہے۔اسلم غوری نے کہاکہ مینار پاکستان کی تاریخ ساز عوامی اسمبلی نے بیرسٹر سیف اور اسکے آقاؤں کے پائوں تلے سے زمین سرکا دی ہے ۔ اسلم غوری نے کہاکہ جے یو آئی اپنا بیانیہ رکھتی ہے ،میدان میں موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف اور جییوآئی کو آگے بڑھنے سے قبل ایسے عناصر کا خاتمہ ضروری ہے۔