ملت ٹریکٹرز کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال 2024کے دوران سالانہ بنیادوں پر194فیصد اضافہ

پیر 9 ستمبر 2024 15:54

ملت ٹریکٹرز کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال 2024کے دوران سالانہ بنیادوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2024ء) ملت ٹریکٹرزلیمیٹڈکمپنی کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال 2024کے دوران سالانہ بنیادوں پر194فیصدکااضافہ ہواہے۔کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024میں کمپنی کو9.91 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوجومالی سال 2023کے مقابلہ میں 194فیصدزیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 51.70روپے ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کو 2.058 ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجومالی سال 2023کی اسی مدت کے مقابلہ میں 65فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2023کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کو1.250 ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواتھا۔گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 10.73روپے ریکارڈکی گئی جومالی سال 2023کی آخری سہ ماہی میں 6.52روپے تھی۔چوتھی سہ ماہی میں کمپنی کی مجموعی فروخت کاحجم 21.92ارب روپے ریکارڈکیاگیا جومالی سال 2023کی اسی مدت میں 13.89 ارب روپے تھا۔

متعلقہ عنوان :