دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھی پری کی آمد

پیر 9 ستمبر 2024 17:34

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھی پری کی آمد
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2024ء) بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈمپل گرل اداکارہ دیپیکا پڈوکون گزشتہ روز بیٹی کی والدہ بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بیٹی کو جنم دے کر اپنے شوہر اور اداکار رنویر سنگھ کی خواہش پوری کر دی۔ادھر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی اس جوڑی نے بیٹی کی پیدائش سے متعلق پوسٹ جاری کر دی۔بالی ووڈ کی معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ہر دلعزیز فنکار جوڑی کے لیے بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد کا سلسلہ جا ری ہے۔

متعلقہ عنوان :