دین اسلام کوجاننے کے بعد شہرت ملی پھربھی بھٹک گیا: گلوکارہنی سنگھ

پیر 9 ستمبر 2024 17:40

دین اسلام کوجاننے کے بعد شہرت ملی پھربھی بھٹک گیا: گلوکارہنی سنگھ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2024ء) بھارت کے معروف گلوکار و موسیقار یو یو ہنی سنگھ کا کہنا ہے کہ شہرت ملنے سے قبل دینِ اسلام کے بارے میں جاننے کا موقع ملا لیکن جب 2011 میں شہرت ملی تو خدا کا شکر ادا کرنے کے بجائے شیطانی طاقتوں میں الجھ گیا۔یو یو ہنی سنگھ میوزک انڈسٹری سے تقریبا ایک دہائی دور رہنے کے بعد نئے البم گلوری کے ساتھ انڈسٹری میں واپس آئے اور چھا گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے میوزک البم کی شاندار کامیابی کے بعد بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز پر کھل کر بات کی۔انہوں نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ کس طرح اسکول میں پیش آنے والے ایک واقعے نے انہیں لا مذہب بنا دیا۔انہوں نے بتایا کہ 2007 سے 2011 میں شہرت حاصل کرنے سے قبل مختلف روحانی شخصیات سے ملاقات ہوئی اور دینِ اسلام کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

مجھے آخری نبی حضرت محمد مصطفی ؐ سے متعلق بھی معلومات ملیں اور ذہن کھلا لیکن پھر 2011 سے 2012 کے درمیان جب شہرت ملنے لگی تو میں پھر بھٹک گیا۔انہوں نے کہا کہ شہرت و کامیابی ملنے کے بعد اوپر والے کا شکر ادا کرنے کے بجائے غلط راستے پر نکل گیا اور جب میں بیمار ہوا تو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اسی دوران ایک بار پھر مذہب کی طرف واپس آیا ہوں۔

متعلقہ عنوان :