علی امین گنڈا پور کے صحافیوں سے متعلق نازیبا الفاظ کے استعمال پرصحافیوں کا قومی اسمبلی اور سینٹ کی پریس گیلری سے واک آئوٹ

پیر 9 ستمبر 2024 22:02

علی امین گنڈا پور کے صحافیوں سے متعلق نازیبا الفاظ  کے استعمال  پرصحافیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2024ء) پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے صحافیوں سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے خلاف قومی اسمبلی اور سینٹ کی پریس گیلری سے صحافیوں نے واک آئوٹ کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے صحافیوں اور خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ کے استعمال پر صحافتی برادری میں گہری تشویش پائی جاتی ہے ،ملکی اور صوبائی صحافتی تنظیمیں بھی سراپا احتجاج ہیں ۔