پختون کلچر ڈے بھر پور طریقے سے منائینگے ‘ میاں افتخار

پختون ثقافت ہماری قدیم روایات، تہذیب اور تاریخی ورثے کی ترجمان ہے‘ صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی

پیر 9 ستمبر 2024 22:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے پختون کلچر ڈے کے حوالے سے کہا ہے کہ اے این پی پختونخوا 23 ستمبر کو پختون کلچر ڈے صوبہ بھر میں اضلاع کی سطح پر منائے گی، پختون ثقافت ہماری قدیم روایات، تہذیب اور تاریخی ورثے کی ترجمان ہے ۔اس دن کے منانے کا مقصد نئی نسل کو اپنے اسلاف کی روایات سے روشناس کرانا ہے۔

(جاری ہے)

تمام اضلاع کو ہدایت دی جاتی ہے کہ پختون کلچر ڈے کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کریں۔پارٹی کارکنان اور عوام تقریبات میں بھرپور شرکت کے ذریعے اس دن کو یادگار بنائیںانہوں نے کہا کہ ان تقریبات کا مقصد پختون ثقافت کی ترویج اور اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔پختون کلچر ڈے صرف ایک تہوار نہیں بلکہ ہماری تہذیب اور شناخت کو زندہ رکھنے کا ایک ذریعہ ہے ۔پختون ثقافت کی ترویج اور نئی نسل کو اس سے روشناس کرانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔عوامی نیشنل پارٹی پختون ثقافت کو زندہ رکھنے اور آگے لیجانے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :