9 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نیک احمد کو چودہ سال قید کی سزا

جمعہ 11 جولائی 2025 22:36

9 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نیک احمد کو چودہ سال قید کی سزا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے نو سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم نیک احمد کو چودہ سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

مذکورہ کیس تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں درج کیا گیا تھا جہاں پولیس نے 2024 میں اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ عدالت میں ٹرائل کے دوران پراسیکیوشن نے ٹھوس شواہد اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر جرم ثابت کیا، جس کے بعد عدالت نے سخت سزا سنائی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو سخت ترین سزائیں دی جانا ضروری ہے تاکہ معاشرے میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :